آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

بھارتی آبی جارحیت: دریائے راوی کا حفاظتی بند بھیکو چک کے مقام پر ٹوٹ گیا، کئی علاقے زیر آب

admin بتاریخ 2025-08-27 08:41:17
50 مشاہدات
بھارتی آبی جارحیت: دریائے راوی کا حفاظتی بند بھیکو چک کے مقام پر ٹوٹ گیا، کئی علاقے زیر آب

شکرگڑھ: سیلاب کے باعث دریائے راوی کا حفاظتی بند بھیکو چک کے مقام پر ٹوٹ گیا، متعدد علاقے زیر آب آگئے۔

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے اور مسلسل بارشوں کے بعد دریائے راوی، چناب اور ستلج بپھر گئے، تینوں دریاؤں میں پانی کا بہاؤ خطرناک حد کو چھونے لگا۔

سیلاب کے باعث دریائے راوی کا حفاظتی بند بھیکو چک کے مقام پر ٹوٹنے سے متعدد علاقے زیر آب آگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق دریائے راوی کا حفاظتی بند ٹوٹنے سے بھیکو چک، ہریالی، ممکہ،نوشہرہ، نوگزہ کے علاقے زیر آب آگئے۔

تبصرے

تبصرہ کریں