آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

ون ڈے کرکٹ میں انگلینڈ کی جانب سے پہلی وکٹ لینے والے سابق فاسٹ بولر چل بسے

admin بتاریخ 2025-08-27 08:43:36
44 مشاہدات
ون ڈے کرکٹ میں انگلینڈ کی جانب سے پہلی وکٹ لینے والے سابق فاسٹ بولر چل بسے

سابق انگلش فاسٹ بولر کین شٹل ورتھ 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

کین شٹل ورتھ نے 1970 سے 1971 کے دوران انگلینڈ کی جانب سے 5  ٹیسٹ اور ایک ون ڈے میچ کھیلا۔

وہ  1970-71 کے دورۂ آسٹریلیا میں انگلینڈ کی مشہور ایشز جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھے۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں انہوں نے لنکا شائر اور لیسٹر شائر کی نمائندگی کی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق کین شٹل ورتھ کا انتقال اس ماہ کے آغاز میں ہوا جبکہ گزشتہ ہفتے لنکا شائر نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بیان جاری کیا تھا۔

دائیں ہاتھ کے  فاسٹ بولر کین شٹل ورتھ کو لمبے رن اپ، سائیڈ آن ایکشن اور تیز رفتاری کے باعث جانا جاتا تھا۔

انہوں نے اپنے فرسٹ کلاس کیریئر میں لنکا شائر کے لیے 484 وکٹیں اور لیسٹر شائر کے لیے مزید 99 وکٹیں حاصل کیں۔

تبصرے

تبصرہ کریں