آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

ترکیے نے مقامی ساختہ فضائی دفاعی نظام 'اسٹیل ڈوم' تیار کر لیا

admin بتاریخ 2025-08-28 09:51:17
39 مشاہدات
ترکیے نے مقامی ساختہ فضائی دفاعی نظام 'اسٹیل ڈوم' تیار کر لیا

استنبول: ترکیے نے مقامی ساختہ فضائی دفاعی نظام اسٹیل ڈوم تیار کر لیا۔

ترک میڈیا کے مطابق ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان نے بدھ کو باضابطہ طور پر مقامی فضائی دفاعی ڈھال "اسٹیل ڈوم" (Steel Dome) کا افتتاح کیا، جسے انہوں نے ترکیے اور اس کی دفاعی صنعت کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل قرار دیا۔

صدر رجب طیب اردوان نے  فضائی دفاعی نظام کی افتتاحی تقریب سے  خطاب میں کہا کہ اسٹیل ڈوم ہماری فضائی دفاعی صلاحیتوں کو ایک بالکل مختلف درجے تک لے جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ  جس ملک کے پاس اپنا ریڈار، فضائی دفاع اور الیکٹرانک وارفیئر سسٹم نہ ہو، وہ مستقبل میں اپنے وجود کو محفوظ نہیں رکھ سکتا۔

ترک صدر کے مطابق اس منصوبے کے پہلے  مرحلے میں 47 گاڑیاں شامل ہیں جن کی مالیت 460 ملین ڈالر ہے، جو ترکیے کے دوستوں کے لیے اعتماد اور دشمنوں کے لیے خوف کی علامت ہوں گی

تبصرے

تبصرہ کریں