آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

بانی پی ٹی آئی کا فیصلہ ہے ایسے ضمنی الیکشن نہیں لڑینگے جسکا نتیجہ پہلے سے مرتب ہو: سلمان اکرم

admin بتاریخ 2025-08-28 10:16:10
47 مشاہدات
بانی پی ٹی آئی کا فیصلہ ہے ایسے ضمنی الیکشن نہیں لڑینگے جسکا نتیجہ پہلے سے مرتب ہو: سلمان اکرم

سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ ایسے ضمنی الیکشن نہیں لڑیں گے جس کا نتیجہ پہلے سے مرتب کر دیا گیا ہو۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم تمام قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہوں گے اور ایسے ضمنی الیکشن نہیں لڑیں گے جس کا نتیجہ پہلے سے مرتب کر دیا گیا ہو۔

سلمان اکرم راجا کےمطابق عمران خان نے کہا ہے کہ سب سے برتر طاقت روحانی اور اخلاقی طاقت ہے اور سب سے کم تر طاقت جسمانی طاقت ہے۔

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کا کہنا تھا ان کی عمران خان سے ملاقات قانونی حق ہے، متعدد کیسز میں ان کا وکیل ہوں لیکن 3، 4 ماہ سے بانی پی ٹی آئی کے خاندان کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، کچھ معاملات پر عمران خان کی رائے چاہیے تھی وہ چیزیں کل ہوئی ہیں اور آج عمران خان سے ملاقات ہونا تھی، پھر خبر آئی کی سماعت ملتوی کر دی گئی ۔

تبصرے

تبصرہ کریں