آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

سڑکوں اور پلوں کی تعمیر میں کرپشن ہوتی ہے، اس لیے وہ ایک بارش کی مار ثابت ہوتے ہیں: خواجہ آصف

admin بتاریخ 2025-08-29 09:53:39
54 مشاہدات
سڑکوں اور پلوں کی تعمیر میں کرپشن ہوتی ہے، اس لیے وہ ایک بارش کی مار ثابت ہوتے ہیں: خواجہ آصف

وزیر دفاع  خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ  سڑکوں اور  پلوں کی تعمیر میں کرپشن ہوتی ہے اسی لیے وہ ایک بارش کی مار ثابت ہوتے ہیں۔

 جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ  بیس تیس فیصد رقم منصوبوں پر لگتی ہے، باقی سڑکیں بنانے والے، منصوبہ بنانے والے کھا جاتے ہیں۔

 خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ خطرہ ٹلا نہیں، ابھی ہیڈ مرالہ، خانکی اور قادر آباد پر مزید سیلاب کی پیشگوئی ہے، بھارت کی بد نیتی ضرور ہوسکتی ہے لیکن جتنا پانی آیا ہے روکنا کسی کے بس میں نہیں۔

تبصرے

تبصرہ کریں