آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

انڈونیشیا، ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافےکیخلاف احتجاج میں شدت، پارلیمنٹ کی عمارت نذر آتش

admin بتاریخ 2025-09-01 08:28:18
33 مشاہدات
انڈونیشیا، ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافےکیخلاف احتجاج میں شدت، پارلیمنٹ کی عمارت نذر آتش

انڈونیشیا میں اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کےخلاف  شروع ہونے والا احتجاج شدت اختیار کر گیا۔

مظاہرین نے پارلیمنٹ کے نزدیک جمع ہوکر تھوڑ پوڑ اور جلاؤ گھیراؤ  کیا، پارلیمنٹ کی عمارت کو بھی آگ لگادی، آگ لگنے کے باعث عمارت میں پھنسے کئی مظاہرین نے کود کر جان بچائی جس کے نتیجے میں متعدد افراد کی ہڈیاں بھی ٹوٹ گئیں۔ 

 مظاہرین کو  منتشر کرنےکےلیے پولیس نے آنسو گیس کے شیل برسائے،  پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں 5 افراد ہلاک ہوگئے، حکام نےکشیدگی والے علاقوں میں فوج طلب کرلی۔

تبصرے

تبصرہ کریں