آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

افغانستان میں 6 شدت کا خطرناک زلزلہ، 20 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی،گھروں کو شدید نقصان

admin بتاریخ 2025-09-01 08:36:42
40 مشاہدات
افغانستان میں 6 شدت کا خطرناک زلزلہ، 20 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی،گھروں کو شدید نقصان

افغانستان میں 6.0 شدت کا خوفناک زلزلہ آیا جس کے باعث مختلف حادثات میں 20 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد  زخمی ہوگئے۔

زلزلےکے باعث درجنوں مکانات کو شدید نقصان پہنچا، صوبے ننگرہار اور کنڑ میں درجنوں مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلےکا مرکز صوبے ننگرہار کے شہر جلال آباد کے قریب تھا اور اس کی گہرائی 8 کلو  میٹر ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجکر  47 منٹ پر آیا اور تقریبا 20 منٹ بعد ہی اسی صوبے میں 4.5 شدت کا ایک اور جھٹکا محسوس کیا گیا جس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔

تبصرے

تبصرہ کریں