آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

غزہ میں صحافیوں کا قتل، دنیا بھر کے 250 میڈیا آؤٹ لیٹس نے اپنے فرنٹ پیجز اور پروگرامز کو بلیک آؤٹ کردیا

admin بتاریخ 2025-09-01 09:47:32
53 مشاہدات
غزہ میں صحافیوں کا قتل، دنیا بھر کے 250 میڈیا آؤٹ لیٹس نے اپنے فرنٹ پیجز اور پروگرامز کو بلیک آؤٹ کردیا

غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے صحافیوں کو نشانہ بنائے جانے کے خلاف دنیا بھر کے 250 میڈیا آؤٹ لیٹس نے اپنے فرنٹ پیجز اور پروگرامز کو بلیک آؤٹ کردیا۔ 

غزہ میں 2 سال سے جاری اسرائیلی حملوں اور صحافیوں کے قتل عام کے خلاف اس منفرد مگر طاقتور احتجاج کا اہتمام صحافیوں کی حقوق کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم رپورٹرز  ود آؤٹ بارڈر (RSF) اور عالمی مہم چلانے والی تحریک آواز (Avaaz) کی جانب سے کیا گیا۔ 

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے ہاتھوں قتل عام کے خلاف اور صحافیوں کے حق میں ہونے والے اس احتجاج میں تاریخ میں پہلی مرتبہ 70 سے زائد ممالک کے  250  میڈیا آوٹ لیٹس اپنے فرنٹ پیچز، ویب سائٹس ہوم پیچز اور اپنی براڈکاسٹنگ  کو بلیک آؤٹ کیا ہے۔ 

تبصرے

تبصرہ کریں