آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

وزیراعلیٰ پنجاب کی سیلاب کی آڑ میں آٹے اور روٹی کی قیمت بڑھانے والوں کیخلاف سخت ایکشن کی ہدایت

admin بتاریخ 2025-09-05 08:39:23
46 مشاہدات
وزیراعلیٰ پنجاب کی سیلاب کی آڑ میں آٹے اور روٹی کی قیمت بڑھانے والوں کیخلاف سخت ایکشن کی ہدایت

لاہور:  وزیراعلیٰ پنجاب  مریم نواز   نے سیلاب کی آڑ  میں آٹے اور  روٹی کی قیمت   بڑھانے  والوں کے خلاف ایکشن کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز   نے گندم کی ذخیرہ اندوزی  روکنےکے لیے پیرافورس کو خصوصی اختیارات دے دیے۔

فیڈ ملوں میں گندم کا استعمال روکنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو بھی فوری متحرک کردیاگیا ہے۔

خصوصی اجلاس میں مریم نواز  نےکہا کہ  روٹی کی قیمت 14 روپے اور 20 کلو  آٹےکی قیمت 1810 روپے سے نہیں بڑھنی چاہیے۔

تبصرے

تبصرہ کریں