آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

بہاولپور میں سیلابی صورتحال کے باعث جنازہ کشتی کے ذریعے قبرستان منتقل

admin بتاریخ 2025-09-05 09:02:36
58 مشاہدات
بہاولپور میں سیلابی صورتحال کے باعث جنازہ کشتی کے ذریعے قبرستان منتقل

نجاب کےمختلف شہروں میں سیلابی صورتحال برقرار ہے، کئی دیہات تاحال زیر آب  اور متاثرین مشکلات کا شکار  ہیں۔

بہاول پور کی تحصیل خیر پور ٹامیوالی کے علاقے بونگہ رمضان میں رابطہ سڑکیں سیلابی پانی میں ڈوب گئیں، پانی کے باعث آمدورفت معطل ہونے پر ایک جنازہ کشتی کے ذریعے قبرستان منتقل کیا گیا جہاں لواحقین کو ریسکیو اہلکاروں کی مدد حاصل رہی۔

ادھر حافظ آباد میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ علاقوں کو خالی کرنےکے اعلانات کیے جارہے ہیں،  ہیڈ قادرآباد کے مقام پر سیلابی ریلے سے 35 سے زائد دیہات ڈوب گئے۔

 جھنگ کے علاقے کھوڑاں باقر میں بھی سیلاب متاثرین نے آمدورفت کے لیے ٹائر ٹیوب کا استعمال شروع کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی آبی جارحیت کے باعث پنجاب کے مختلف اضلاع میں سیلابی کیفیت ہے،  بہاولپور میں دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں تیزی کی وجہ سے فتو والی کے قریب بند ٹوٹ گیا جس کے سبب سیکڑوں ایکڑ پر کاشت فصلیں زیر آب آگئیں۔

اس کے علاوہ دریائے ستلج میں قصور کے مقام پر پانی کی سطح مزید بلند ہونے لگی ہے

تبصرے

تبصرہ کریں