آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

بلوچستان میں آج شام سے موبائل فون انٹرنیٹ سروس کیوں بند کردی جائے گی؟

admin بتاریخ 2025-09-05 09:19:08
60 مشاہدات
بلوچستان میں آج شام سے موبائل فون انٹرنیٹ سروس کیوں بند کردی جائے گی؟

بلوچستان میں آج شام سے موبائل فون انٹرنیٹ سروسز بند کردی جائیں گی۔

محکمہ داخلہ و قبائلی امور کے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان میں سکیورٹی خدشات کی بناء پر آج جمعہ کو شام 6 بجے سے موبائل فون ڈیٹا سروسز مکمل طور پربند کردی جائیں گی۔

 محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق موبائل فون انٹرنیٹ سروسز ہفتہ 6 ستمبر کی شب 9 بجے تک معطل رہیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ  کوئٹہ سمیت بلوچستان بھرمیں موبائل فون انٹرنیٹ سروس 16 دن  معطل رہی تھی۔

تاہم  بلوچستان ہائیکورٹ کے حکم پر 16 دن بعد موبائل انٹرنیٹ سروس بحال کی گئی تھی۔

تبصرے

تبصرہ کریں