آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

پنجاب کے دریاؤں کا سیلابی ریلا آج پنجند پہنچے گا، ریلےکا 2 دن بعدگڈوبیراج پہنچنے کا امکان

admin بتاریخ 2025-09-05 09:26:15
89 مشاہدات
پنجاب کے دریاؤں کا سیلابی ریلا آج پنجند پہنچے گا، ریلےکا 2 دن بعدگڈوبیراج پہنچنے کا امکان

نجاب کے دریاؤں کا سیلابی ریلا آج پنجند کے مقام پرپہنچے گا جبکہ اس سیلابی ریلے کا 2 دن بعدگڈوبیراج پہنچنے کا امکان ہے۔

محکمہ اطلاعات سندھ کے مطابق ہیڈ پنجند پر  پانی کی آمد 2 لاکھ 27 ہزار 710 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 13 ہزار 740 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، یہ ریلا گڈو بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 42 ہزار 153 کیوسک جبکہ اخراج 3 لاکھ 10 ہزار 408 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سکھر بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 31 ہزار 230 اور اخراج 2 لاکھ 75 ہزار 850 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 47 ہزار 186 اور اخراج 2 لاکھ 9 ہزار 431 کیوسک ریکارڈ ہوا ہے۔

دریائے سندھ میں سیلابی صورت حال کے پیش نظر کوٹری بیراج کے مقام پر ریسکیو 1122 کے کیمپ بھی قائم ہو گئے ہیں۔

وزیر زراعت سندھ محمد بخش مہر نے گڈو بیراج اور کندھ کوٹ کشمور بند کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صورتحال قابو میں ہے اور کسی قسم کے خطرے کی بات نہیں تاہم 7 لاکھ کیوسک کا ریلا  آنےکی توقع ہے۔آج ہیڈ پنجند سے نکلنے کے بعد دو دن میں گڈو بیراج پہنچے گا۔

تبصرے

تبصرہ کریں