آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

لندن میں چاہت فتح علی خان کے سر پر انڈے مارے جانے کی ویڈیو وائرل

admin بتاریخ 2025-09-12 08:27:14
38 مشاہدات
لندن میں چاہت فتح علی خان کے سر پر انڈے مارے جانے کی ویڈیو وائرل

لندن: سوشل میڈیا پر مزاحیہ انداز  میں گلوکاری سے شہرت پانے والے چاہت فتح علی خان کے سر  پر انڈے مارنے کی ویڈیو  وائرل ہوگئی۔

چاہت فتح علی خان کے ساتھ ناخوشگوار واقعہ لندن میں پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر  بھی وائرل ہو رہی ہے، ویڈیو میں گلوکار کے سر  پر انڈے پڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چاہت فتح علی خان ایک دکان کے باہر موجود ہیں جہاں وہ اپنے مداحوں سے مل رہے ہیں۔

گلوکار اپنے منفرد انداز میں مداحوں کو سلام کر رہے تھے کہ اچانک کالے رنگ کے لباس پہنے 2 نامعلوم افراد آئے اور ان کے سر پر انڈے مار کر فرار ہوگئے۔

تبصرے

تبصرہ کریں