آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

پاک بھارت میچ سے قبل پریتی زنٹا کی ٹیم کی اوچھی حرکت، بھارتی صارفین نے بھی آڑے ہاتھوں لے لیا

admin بتاریخ 2025-09-12 08:29:58
42 مشاہدات
پاک بھارت میچ سے قبل پریتی زنٹا کی ٹیم کی اوچھی حرکت، بھارتی صارفین نے بھی آڑے ہاتھوں لے لیا

ایشیا کپ 2025 میں پاکستان اور  روایتی حریف بھارت کے میچ سے قبل بھارتیوں کی جانب سے بچگانہ حرکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں اداکارہ پریتی زنٹا کی فرنچائز کنگز  الیون پنجاب نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی اقدام کرتے ہوئے بھارت کے خلاف میچ کے شیڈول والے پوسٹر سے پاکستان کا لوگو ہی ہٹا دیا۔

پنجاب کنگز نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں پاکستان کے لوگو کی جگہ ایک سفید ڈبہ لگا دیا جبکہ بھارتی کرکٹ بورڈ کا لوگو واضح طور پر نظر آرہا ہے۔

تبصرے

تبصرہ کریں