آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

مسلم ممالک اسرائیل سے سفارتی تعلقات فوری ختم کریں، حکومت اور اپوزیشن کا اتفاق

admin بتاریخ 2025-09-16 05:15:26
28 مشاہدات
مسلم ممالک اسرائیل سے سفارتی تعلقات فوری ختم کریں، حکومت اور اپوزیشن کا اتفاق

حکومت اور  اپوزیشن نے اس مؤقف پر اتفاق کیا ہے کہ مسلم ممالک اسرائیل کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات فوری طور پر ختم کریں۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں وزیرمملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہےکہ جن مسلم ممالک نے اسرائیل کے ساتھ ابراہیم ایکارڈ پر  دستخط کیے ہوئے ہیں انہیں چاہیے کہ فوری طور  پر  ابراہیم ایکارڈ معطل کریں۔

انہوں نے  ابراہیم ایکارڈ پر دستخط کرنے والے ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ  اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کریں اور اسرائیل سے معافی بھی منگوائیں

تبصرے

تبصرہ کریں