آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

پختونخوا حکومت کا اسلام آباد کے قریب نیا 'کے پی ہاؤس' تعمیر کرنے کا منصوبہ

admin بتاریخ 2025-09-16 05:19:17
29 مشاہدات
پختونخوا حکومت کا اسلام آباد کے قریب نیا 'کے پی ہاؤس' تعمیر کرنے کا منصوبہ

یبرپختونخوا حکومت نے اسلام آباد کے قریب مکھنیال، ضلع ہری پور میں نئے 'کے پی ہاؤس' کی تعمیر کا منصوبہ باضابطہ طور پر منظور کر لیا ہے۔ نیا پختونخوا ہاؤس کے پی ہاؤس اسلام آباد سے 20 منٹ کی مسافت پر ہوگا۔

سرکاری ریکارڈ کے مطابق اس منصوبے کو سالانہ ترقیاتی پروگرام (ADP 2025-26) میں شامل کیا گیا ہے، جس کی کل لاگت 500 ملین روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ ابتدائی طور  پر 250 ملین روپے رواں مالی سال کے لیے مختص کر دیے گئے ہیں۔

خیبر پختونخوا حکومت کی دستاویزات کے مطابق صوبائی حکومت نے ڈپٹی کمشنر ہری پور کو  سرکاری زمین کی نشاندہی کی ذمہ داری سونپ دی جبکہ چیف انجینئر ، سیکرٹری کمشنر ہزارہ ڈویژن اور دیگر محکموں کو بھی احکامات جاری کردیے گئے۔

دستاویزات کے مطابق منصوبے سے متعلق ابتدائی نوٹیفکیشن 3 ستمبر 2025 کو جاری کیا گیا تھا، جس کی کاپی چیف انجینئر ایسٹ، سیکرٹری کمشنر ہزارہ ڈویژن اور دیگر متعلقہ افسران کو بھی

تبصرے

تبصرہ کریں