آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

بلوچستان کے محکمہ ریونیو میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف

admin بتاریخ 2025-09-16 05:25:55
29 مشاہدات
بلوچستان کے محکمہ ریونیو میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کی  پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے  اجلاس میں محکمہ ریونیو میں کئی سنگین بے ضابطگیوں کی  نشاندہی ہوئی۔

بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی اصغر ترین کی صدارت میں ہوا  جس دوران محکمہ ریونیو کی آڈٹ اور کمپلائنس رپورٹ پر غورکیا گیا  جب کہ  اجلاس میں کئی سنگین بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی۔

 دوران اجلاس پبلک اکاونٹس کمیٹی کو بتایا گیا کہ  17-2016 میں محکمہ ریونیو کے بجٹ میں نان ڈیولپمنٹ فنڈز کی مد میں 3 ارب 33کروڑروپے مختص کیے گئے، محکمہ رقم میں سے 2 ارب 59کروڑ روپے خرچ کرسکا  جب کہ 74کروڑ روپے کی بچت کو واپس ہی نہیں کیا گیا۔

تبصرے

تبصرہ کریں