آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

کتنے کروڑ میں ڈیل ہوئی ہے؟ صحافی کے سوال پر سامعہ نے کیا جواب دیا؟

admin بتاریخ 2025-09-16 05:54:34
37 مشاہدات
کتنے کروڑ میں ڈیل ہوئی ہے؟ صحافی کے سوال پر سامعہ نے کیا جواب دیا؟

ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سامعہ حجاب نے اپنے ملزم حسن زاہد کو معاف کردیا تاہم  اس حوالے سے سامعہ نے صحافی کی جانب سے ڈیل کے سوال پر کوئی جواب  نہ دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو مبینہ اغوا اور دھمکیاں دینے کے مقدمے میں ٹک ٹاکر کی جانب سے اللّٰہ کی رضا کے لیے معاف کرنے کے بیان کے بعد عدالت نے ملزم حسن زاہد کی ضمانت منظور کی۔

سماعت کے بعد سامعہ حجاب نے صلح کے حوالے سے صحافیوں کے کسی سوال کا جواب نہیں دیا اور عدالت سے روانہ ہوگئیں۔

صحافی کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ آپ کی کتنے کروڑ میں ڈیل ہوئی ہے مگر ٹک ٹاکر کسی بھی سوال کا جواب دیے بغیر خاموشی سے روانہ ہوگئیں۔

تبصرے

تبصرہ کریں