آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

جاپان فی الحال فلسطینی ریاست کوتسلیم نہیں کریگا: جاپانی اخبار کا دعویٰ

admin بتاریخ 2025-09-17 08:07:11
29 مشاہدات
جاپان فی الحال فلسطینی ریاست کوتسلیم نہیں کریگا: جاپانی اخبار کا دعویٰ

جاپانی اخبار نے دعویٰ کیا ہےکہ جاپان فی الحال فوری طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم نہیں کرے گا۔

جاپانی اخبار  کی ایک رپورٹ میں  حکومتی ذرائع  کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا  گیاہے کہ جاپان فی الحال فلسطینی ریاست کوتسلیم نہیں کرےگا۔

رپورٹ  میں کیے گئے دعوے کے مطابق جاپانی وزیراعظم  یو این کےفلسطین سے متعلق اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے، فلسطین کو تسلیم نہ کرنے کاجاپان کا مؤقف امریکا اور اسرائیل  کے قریب ہے۔

واضح رہے کہ فرانس،  برطانیہ، کینیڈا، لکسمبرگ،بیلجیئم اور آسٹریلیا سمیت کئی ممالک نے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

تبصرے

تبصرہ کریں