آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

پاک، یو اے ای میچ پائیکرافٹ کی معطلی سے مشروط، پاکستان کو آئی سی سی کے جواب کا انتظار

admin بتاریخ 2025-09-17 10:51:04
35 مشاہدات
پاک، یو اے ای میچ پائیکرافٹ کی معطلی سے مشروط، پاکستان کو آئی سی سی کے جواب کا انتظار

دبئی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے کو اینڈی پائیکرافٹ کو ہٹانے کے معاملے  پر تاحال آئی سی سی کا کوئی جواب موصول نا ہوا۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ کوتاحال آئی سی سی کی جانب سےکوئی جواب نہیں ملا اور ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ریفری تبدیلی کی تصدیق نہ ہوئی توپاکستان ٹیم اسٹیڈیم روانہ نہیں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پی سی بی آفیشلز سے مسلسل رابطے میں ہیں اور پی سی بی کو آئی سی سی کی ریفری تبدیلی کی ای میل ملنے پر ہی ٹیم اسٹیڈیم جائےگی۔

پی سی بی کب تک آئی سی سی کے جواب کا انتظار کرےگا؟

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سےآئی سی سی کوکوئی وقت کی ڈیڈلائن نہیں دی گئی، بال اب آئی سی سی کےکورٹ میں ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کا انتظار جاری ہے اور ٹیم کو میچ کی تیاری مکمل رکھنے کی ہدایت کی گئی 

تبصرے

تبصرہ کریں