آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

خیبر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، چمکنی خودکش حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 3 دہشتگرد ہلاک

admin بتاریخ 2025-09-20 08:54:20
32 مشاہدات
خیبر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، چمکنی خودکش حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 3 دہشتگرد ہلاک

خیبرکے علاقے لالہ چینہ کے قریب سی ٹی ڈی نے  کارروائی کرتے ہوئے چمکنی خودکش حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت  3 دہشت گرد ہلاک کردیے ۔

سی ٹی ڈی کے مطابق لالہ چینہ کے قریب کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کا کمانڈر فضل نور اپنے دیگر ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا تاہم  3 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔

سی ٹی ڈی کا بتانا ہے کہ  کارروائی میں  ہلاک کیے گئے  دہشتگردوں کی شناخت نعیم، کریم اور نورنبی کے نام سے ہوئی ہے۔

تبصرے

تبصرہ کریں