آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

کچھ با اثر ممالک نے پاکستان کو ایران کیخلاف آئی اے ای اے کی قرارداد میں ووٹ دینے کا کہا تھا: ڈار کا انکشاف

admin بتاریخ 2025-06-17 07:56:58
14 مشاہدات
کچھ با اثر ممالک نے پاکستان کو ایران کیخلاف آئی اے ای اے کی قرارداد میں ووٹ دینے کا کہا تھا: ڈار کا انکشاف

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے انکشاف کیا ہےکہ کچھ با اثر ممالک نے پاکستان کو ایران کے خلاف آئی اے ای اے کی قرارداد میں ووٹ دینے کا کہا تھا۔

 جیونیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے یہ انکشاف کیا کہ کچھ با اثر ممالک نے پاکستان کو ایران کے خلاف انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کی قرارداد میں ووٹ دینے کو کہا لیکن پاکستان نے صاف انکار کردیا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل خطے میں ایک بدمعاش کا کردار ادا کررہا ہے، عالمی برادری کو اسرائیل کا ہاتھ روکنا پڑے گا، بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ ہے اور بھارت کا کردار تشویشناک ہے

تبصرے

تبصرہ کریں