آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

پاکستان کا مغربی ممالک کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنےکا خیرمقدم

admin بتاریخ 2025-09-23 08:27:09
33 مشاہدات
پاکستان کا مغربی ممالک کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنےکا خیرمقدم

پاکستان نے فلسطینی ریاست کو فرانس، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور  پرتگال کی جانب سے تسلیم کرنےکا خیرمقدم کیا ہے۔

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحق ڈار نے مطالبہ کیا کہ وہ تمام ممالک جنہوں نے فلسطین کو تاحال تسلیم نہیں کیا وہ بین الاقوامی قانون کے تحت ریاست فلسطین کوتسلیم کریں۔

نائب وزیراعظم اسحق ڈار نے یہ بات سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ آج انہوں نے فلسطین کے دو ریاستی حل سے متعلق اعلیٰ سطح کی کانفرنس میں شرکت کی ہے جو کہ فرانس اور سعودی عرب کی جانب سے مشترکہ طور  پر  چئیر کی گئی۔

تبصرے

تبصرہ کریں