آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

بلوچستان میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا، 20 کلو کا تھیلا 2300 روپے کا ہوگیا

admin بتاریخ 2025-09-25 08:55:48
28 مشاہدات
بلوچستان میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا، 20 کلو کا تھیلا 2300 روپے کا ہوگیا

کوئٹہ: بلوچستان میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا۔

بلوچستان کے محکمہ خوراک کے پاس 8 لاکھ بوریاں گندم اسٹاک میں موجود ہونے کے باوجود رواں سال مارچ اور اپریل میں گندم خریدی نہیں گئی حتیٰ کہ  پرانا اسٹاک بھی فروخت کردیا گیا۔ 

 بتایا جارہا ہے کہ اب صوبے کے پاس کوئی اسٹاک موجود نہیں، صوبے میں آٹے کے بحران کے باعث گزشتہ3  ہفتوں کے دوران 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2300 روپے تک پہنچ گئی جس سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔

 محکمہ خوراک نے بلوچستان کابینہ کی منظوری کے بعد اسٹاک میں موجود گندم کو خراب ہونے کے خدشے کے پیشِ نظر اونے پونے داموں فروخت کرکے گوداموں کی صفائی کر دی جس سے محکمہ کو 6 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔

تبصرے

تبصرہ کریں