آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

نیب کا فراڈ متاثرین کو آن لائن رقوم منتقلی کا فیصلہ

admin بتاریخ 2025-09-25 09:16:35
44 مشاہدات
نیب کا فراڈ متاثرین کو آن لائن رقوم منتقلی کا فیصلہ

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے ڈیجیٹلائزیشن کی جانب اہم قدم  اٹھاتے ہوئے فراڈ متاثرین کو آن لائن رقم کی منتقلی کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈیجیٹل ادائیگیوں سے متاثرین کو دفاتر کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے ، 

 چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد نے مالی غبن کے متاثرین کو اپنی رقم وصول کرنے میں درپیش مشکلات کا ازالہ کرتے ہوئے متاثرین کو بازیاب شدرہ رقم آن لائن متنقلی کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں بدھ کو قومی احتساب بیورو (نیب) میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدات چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کی، تقریب میں ابتدائی طور پر B4U فراڈ کے متاثرین کو براہ راست بازیاب شدہ رقم آن لائن منتقل کی گئی۔

تقریب میں ڈپٹی چیئرمین، ڈائریکٹر جنرلز، نیشنل بینک آف پاکستان کی انتظامیہ اور دیگر سینئر نیب افسران نے شرکت کی۔ 

تبصرے

تبصرہ کریں