آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

وزیراعظم شہباز شریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرینگے

admin بتاریخ 2025-09-26 09:20:28
37 مشاہدات
وزیراعظم شہباز شریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرینگے

یو یارک: وزیراعظم شہباز شریف آج شام اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ 

جیو نیوز کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ سے واشنگٹن میں ملاقات کے بعد وزیراعظم نیویارک پہنچ گئے ہیں جہاں آج شام وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ 

وزیراعظم جنرل اسمبلی سے خطاب میں کشمیر اور فلسطین کے مسئلے  پر بات کریں گے جب کہ وہ  پاک بھارت کشیدگی سمیت اہم مسائل کو بھی  اجاگر کریں گے۔ 

حکام کا بتانا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں قیام امن سے متعلق بھی امور اجاگر کیے جانے کاامکان ہے۔ 

تبصرے

تبصرہ کریں