آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

یو اے ای میں عوامی شخصیات کو مصنوعی ذہانت سے پیش کرنا غیر قانونی قرار، خلاف ورزی پر بھاری جرمانے ہونگے

admin بتاریخ 2025-09-26 09:35:05
60 مشاہدات
یو اے ای میں عوامی شخصیات کو مصنوعی ذہانت سے پیش کرنا غیر قانونی قرار، خلاف ورزی پر بھاری جرمانے ہونگے

دبئی: متحدہ عرب امارات میں عوامی شخصیات کو  آرٹیفیشل انٹیلجنس سے پیش کرنا غیر قانونی قرار دے دیا گیا۔ 

متحدہ عرب امارات نے واضح انتباہ جاری کیا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلجنس (AI) کے ذریعے عوامی شخصیات اور قومی علامتوں کو غلط طریقے سے پیش کرنا یا گمراہ کن معلومات پھیلانا قانون کی سنگین خلاف ورزی تصور ہو گا۔

اماراتی میڈیا کونسل نے کہا کہ ایسی سرگرمیاں ناصرف پیشہ ورانہ اور اخلاقی ذمہ داری کی خلاف ورزی ہیں بلکہ اماراتی میڈیا قوانین کے تحت سخت جرمانے اور قانونی کارروائی کا باعث بھی بن سکتی ہیں۔

اماراتی میڈیا کونسل نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلجنس کی مدد سے کسی کی بھی شناخت متاثر نہ کریں۔

اماراتی حکام کی جانب سے جاری قوائد ضوابط

عوامی شخصیات یا قومی علامتوں کو بغیر سرکاری اجازت آرٹیفیشل انٹیلجنس ٹولز سے پیش کرنا میڈیا قوانین کی خلاف ورزی ہے جبکہ نفرت انگیزی، جھوٹا پروپیگنڈا، کردار کشی اور سماجی اقدار پر حملہ ناقابلِ قبول ہے، منفی اقدامات پر میڈیا قوانین کے تحت بھاری جرمانے اور انتظامی سزائیں دی جائیں گی۔

تبصرے

تبصرہ کریں