آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

ایشیا کپ کا اختتام: قومی کرکٹرز رات گئے وطن واپس پہنچ گئے

admin بتاریخ 2025-09-30 08:56:35
37 مشاہدات
ایشیا کپ کا اختتام: قومی کرکٹرز رات گئے وطن واپس پہنچ گئے

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں  شرکت کے بعد پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی  وطن واپس پہنچ گئے۔

قومی کرکٹرز رات گئے دبئی سے غیر ملکی پرواز کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پہنچے۔

لاہور پہنچنے والے کھلاڑیوں میں کپتان سلمان علی آغا، فہیم اشرف، حسن علی اور سلمان مرزا شامل ہیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل

واضح رہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر نویں مرتبہ ایشیا کپ جیت لیا ہے۔

تبصرے

تبصرہ کریں