آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

امریکا میں شٹ ڈاؤن سے ہلچل، ناسا بند، لاکھوں ملازمین کو چھٹیوں پر بھیج دیا گیا

admin بتاریخ 2025-10-02 08:27:07
32 مشاہدات
امریکا میں شٹ ڈاؤن سے ہلچل، ناسا بند، لاکھوں ملازمین کو چھٹیوں پر بھیج دیا گیا

مریکا میں اخراجات کا بل منظور نہ ہونے سے حکومت کا کام رُک گیا، خلائی ادارے ناسا سمیت متعدد محکمے بند کر دیے گئے۔

ناسا نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر ادارے کی بندش کا اعلان کیا، بیان میں کہا گیا کہ فنڈنگ کی معطلی کے بعد ادارے کی تمام سرگرمیاں روک دی گئیں۔ ادارے کے  15 ہزار  سے  زائد ملازمین کو عارضی طور  پر  فارغ کردیا گیا ہے۔

ناسا نے اعلان کیا ہے کہ صرف وہی محدود عملہ ڈیوٹی پر موجود رہے گا جو ایسے مشن پر کام کر رہا ہے جنہیں روکنے کی صورت میں خلابازوں کی جان کو  خطرہ ہو سکتا ہے، یا ایسے حساس آپریشنز  متاثر ہو سکتے ہیں جس کی حفاظت ضروری ہے۔

تبصرے

تبصرہ کریں