آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

جامشورو میں 214 اسکولوں کی عمارتیں خطرناک قرار، ہزاروں بچوں کی جانوں کو خطرات لاحق

admin بتاریخ 2025-10-03 08:15:05
27 مشاہدات
جامشورو میں 214 اسکولوں کی عمارتیں خطرناک قرار، ہزاروں بچوں کی جانوں کو خطرات لاحق

سندھ کے ضلع  جامشورو  میں بارشوں اور سیلاب سے 214  اسکولوں کی عمارتیں تباہ  حال ہیں۔

محکمہ ایجوکیشن ورکس نے ضلع جامشورو کے 214 اسکولوں کی عمارتوں کو  زبوں حال قرار دیکر طلبا و ٹیچنگ اسٹاف کے لیے خطرناک قرار دیا ہے اور محکمہ تعلیم کو فوری طور بچوں و اسکول عملےکو  متبادل عمارتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت  کی ہے۔

اسکولوں کی خراب صورتحال کے باعث ہزاروں بچوں کا تعلیمی مستقبل داؤ  پر لگ گیا ہے۔

متاثرہ اسکولوں میں سے 172 اسکول پرائمری ہیں جب کہ 42   ہائر سیکنڈری بوائز اسکول ہیں جن میں 10 ہزار سے زائد طلبا زیر تعلیم ہیں۔

محکمہ ایجوکیشن ورکس کی ہدایت کو کئی روز گزرنے کے باوجود  اب تک انہی عمارتوں میں بچے زیر تعلیم ہیں جن کے باعث ان کی جانوں کو خطرہ ہے۔

مقامی افراد نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ اس حوالے سے فوری طور پر فیصلہ کیا جائے تاکہ معصوم بچوں کی جانوں کو لاحق خطرات کو ختم کیا جاسکے۔

تبصرے

تبصرہ کریں