آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

غزہ میں اسرائیلی بمباری، مزید 53 فلسطینی شہید، ریڈ کراس نے سرگرمیاں معطل کردیں

admin بتاریخ 2025-10-03 08:15:49
24 مشاہدات
غزہ میں اسرائیلی بمباری، مزید 53 فلسطینی شہید، ریڈ کراس نے سرگرمیاں معطل کردیں

اسرائیل نے عالمی دباؤ اور  تمام مطالبات کو پس پشت ڈال دیا، صیہونی فوج کا غزہ میں وحشیانہ کارروائیوں کا سلسلہ نہ تھم سکا، قابض فوج نے مزید 53 فلسطینی شہید کردیے۔   

اسرائیلی فوج کی تازہ فضائی اور زمینی کارروائیوں میں بھوک سے دو چار  اور   امداد کے متلاشی 13 فلسطینی بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔  

اسرائیلی فوج کے مسلسل حملوں کے باعث غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 66 ہزار 225 ہوگئی جبکہ ایک لاکھ 68 ہزار 938 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ طبی عملے کو  اسرائیلی فوج کی مسلسل بمباری کے باعث نقل و حرکت اور  اپنے مراکز  تک پہنچنے میں شدید دشواریوں کا سامنا ہے۔

فلسطینی حکام نے بین الاقوامی اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا تاکہ اسپتالوں اور طبی عملے کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

ادھر اسرائیلی فوج کی مسلسل جارحیت کے باعث   ریڈ کراس نے  غزہ میں اپنی سرگرمیاں عارضی طور  پر  معطل کر دیں۔

ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے ایک بیان میں کہا کہ وہ غزہ شہر  میں اپنی سرگرمیاں عارضی طور  پر  معطل اور  عملے کو منتقل کرنے پر مجبور  ہیں۔

تبصرے

تبصرہ کریں