آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

اسرائیلی بحریہ کا فلوٹیلا کی 42 کشتیوں پر قبضہ، مشتاق احمد سمیت 450 افراد گرفتار

admin بتاریخ 2025-10-03 08:35:57
29 مشاہدات
اسرائیلی بحریہ کا فلوٹیلا کی 42 کشتیوں پر قبضہ، مشتاق احمد سمیت 450 افراد گرفتار

سرائیلی فوج نے غزہ میں امدادی سامان لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر  دھاوا بول کر کشتیوں میں سوار  450 سے زیادہ افراد گرفتار کرلیے۔

فلوٹیلا کے قافلے میں  سابق سینیٹر  مشتاق احمد ، سوئیڈش ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ اور  نیلسن مینڈیلا کے پوتے، نکوسی زویلیولیلی سمیت 500 کے قریب افراد سوار تھے۔

فلوٹیلا کے منتظمین کی جانب سے بتایا گیا کہ ان کے قافلے میں شامل 42 کشتیوں کو  اسرائیلی بحریہ نے تحویل میں لیا جبکہ کشتیوں میں سوار 450 سے زائد افراد کو گرفتار  کیا گیا۔  صیہونی فوج نے کشتیوں کا مواصلاتی نظام اور براہِ راست وڈیو نشریات جام کردیں۔

تبصرے

تبصرہ کریں