آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

سشانت خودکشی کیس: ریا چکرورتی کو 5 سال بعد پاسپورٹ واپس مل گیا، اداکارہ کی جذباتی پوسٹ وائرل

admin بتاریخ 2025-10-04 09:33:56
47 مشاہدات
سشانت خودکشی کیس: ریا چکرورتی کو 5 سال بعد پاسپورٹ واپس مل گیا، اداکارہ کی جذباتی پوسٹ وائرل

الی وڈ اداکارہ ریا چکرورتی کو  5 سال بعد پاسپورٹ واپس دے دیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 30 ستمبر کو ممبئی ہائیکورٹ کی جانب سے سشانت سنگھ راجپوت کیس کے سلسلے میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو کو  ریا چکرورتی کی ضمانت میں مستقل نرمی  برتنے کی ہدایت کے ساتھ ان کا پاسپورٹ بھی  واپس کرنے کا حکم دیا گیا۔

عدالت نے  اداکارہ کی جانب سے  ضمانت کے حوالے سے ہر شرط پوری کیے جانے اور کارروائی میں مکمل تعاون برتنے کے بعد پاسپورٹ واپسی کا فیصلہ جاری کیا، پاسپورٹ واپسی کے بعد اب  اداکارہ کو  بیرون ملک  سفر سے قبل اجازت درکار نہیں ہوگی۔

تبصرے

تبصرہ کریں