آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے 2 سال، مختلف ممالک میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرے

admin بتاریخ 2025-10-08 06:13:15
35 مشاہدات
غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے 2 سال، مختلف ممالک میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرے

غزہ  پر  اسرائیلی حملے کو  2 سال مکمل ہونے پر مختلف ممالک میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرے کیے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا بھر کے ممالک میں اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کیا گیا،  امریکی شہر نیویارک میں فلسطینیوں کے حق میں احتجاج  کیا گیا جس دوران ہزاروں افراد نے فلسطین سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

 جرمنی کے دارالحکومت برلن اور فرینکفرٹ میں مظاہرین کی جانب سے  فری فلسطین کے نعرے  لگائے گئے، مظاہرین نے اسرائیلی مظالم کے خلاف بینر بھی اٹھارکھے تھے ۔

تبصرے

تبصرہ کریں