آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

غزہ پر عمران کی خاموشی، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی سوشل میڈیا پر شدید جھڑپ

admin بتاریخ 2025-10-08 06:21:05
30 مشاہدات
غزہ پر عمران کی خاموشی، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی سوشل میڈیا پر شدید جھڑپ

اسلام آباد: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کی جانب سے عمران خان کی اسرائیل کے غزہ میں قتل عام پر خاموشی کو تنقید کا نشانہ بنانے پر تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے درمیان سوشل میڈیا پر ایک شدید آن لائن جنگ چھڑ گئی۔

حافظ نعیم نے کراچی میں غزہ مارچ کے دوران سوال اٹھایا تھا کہ عمران خان جو اڈیالہ جیل سے باقاعدگی سے بیان دیتے ہیں، انہوں نے اسرائیل کے مظالم پر خاموشی کیوں اختیار کر رکھی ہے؟ ان کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا۔

اس پر پی ٹی آئی کا سخت ردعمل سامنے آیا اور جماعتِ اسلامی کے رہنما پر منافقت اور اسٹیبلشمنٹ کے اشارے پر بولنے کے الزامات لگائے گئے۔ دونوں جماعتوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف سوشل میڈیا پر بیانات چلائے۔

جماعت اسلامی کے کارکنوں نے کہا بات کیوں نہیں کرتے جب کہ پی ٹی آئی کے حامیوں نے کہا منافقت کیوں کرتے ہو کے عنوان سے مہم شروع کر دی۔ دونوں ٹرینڈز چند گھنٹوں میں سرِفہرست آ گئے اور ایک دوسرے کے خلاف سخت زبان استعمال کی گئی۔

تبصرے

تبصرہ کریں