آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

سلمان کی قیادت پر مکمل اعتماد، پروٹیز کیخلاف ٹی 20 میں بابر اور رضوان کی واپسی ناممکن

admin بتاریخ 2025-10-08 06:26:36
36 مشاہدات
سلمان کی قیادت پر مکمل اعتماد، پروٹیز کیخلاف ٹی 20 میں بابر اور رضوان کی واپسی ناممکن

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں وہ ہی گرین شرٹس کی قیادت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا اور کوچ مائیک ہیسن کے درمیان جنوبی افریقا کے خلاف سیریز اور آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا، کپتان اور کوچ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کو دیکھتے ہوئے قومی ٹیم کے کمبی نیشن کو مضبوط اور مستحکم کر نے کے خواہش مند ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ کے تھنک ٹینک کی سلیکشن کمیٹی کے ساتھ جلد بیٹھک متوقع ہے، ممکن ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران وائٹ بال ٹیم کا کیمپ شروع کیا جائے گا جس کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کے نام جلد سامنے آجائیں گے۔

تبصرے

تبصرہ کریں