آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

کیا آپ بغیر سم کارڈ کے واٹس ایپ کا استعمال جانتے ہیں؟

admin بتاریخ 2025-08-16 10:40:53
56 مشاہدات
کیا آپ بغیر سم کارڈ کے واٹس ایپ کا استعمال جانتے ہیں؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ  دنیا کی مقبول ترین میسیجنگ ایپ واٹس ایپ کا استعمال بغیر سم کارڈ بھی ممکن ہے؟ 

جی ہاں!   اگر آپ بغیر کسی فون نمبر یا سم کارڈ کے واٹس ایپ استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اس کیلئے ایک نہیں کئی طریقے کار ہیں۔

اگرچہ یہ حقیقت ہے کہ واٹس ایپ کو بغیر سم کارڈ کے استعمال کیا جا سکتا ہے لیکن اس کے باوجود ابتدائی تصدیق کیلئے آپ کو  ایک نمبر کے اندراج کی ضرورت ہوگی لیکن ضروری نہیں کہ یہ نمبر آپ کے موبائل میں موجود سم کا ہی ہو، آپ تصدیق کے لیے لینڈ لائن نمبر، ورچوئل فون نمبرز یا پھر کسی دوسری ایکٹو سم رکھنے والی ڈیوائس  کو بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

 ایک بار واٹس ایپ ایکٹیویٹ ہو جانے کے بعد، آپ کو اس ایپ کا استعمال جاری رکھنے کیلئے سم کارڈ کی ضرورت  نہیں پڑے گی کیونکہ اس کے بعد یہ وائی فائی یا کسی بھی انٹرنیٹ کنکشن پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

لینڈ لائن نمبر کااستعمال

آپ  اپنا واٹس ایپ ایکٹویٹ  کرنے کے لیے لینڈ لائن نمبر  کا استعمال کر سکتے ہیں اس کیلئے سب سے پہلے گوگل پلے یا ایپل اسٹور سے واٹس ایپ ڈاؤن لوڈ کریں، موبائل نمبر طلب کیے  جانے پر اپنا لینڈ لائن نمبر درج کریں، اب ایس ایم ایس ویریفکیشن  فیل ہونے کا انتظار کریں (چونکہ آپ کا لینڈ لائن نمبر ایس ایم ایس پیغامات وصول نہیں کر سکتا)۔ 

تصدیقی کوڈ کیلئے  "call me " کے آپشن کو منتخب کریں، سیٹ اپ مکمل کرنے کے لیے کوڈ درج کریں، ایک بار ویریفکیشن مکمل ہوجانے کے بعد آپ  اپنے لینڈ لائن نمبر کے ذریعے واٹس ایپ استعمال کرسکیں گے۔

تبصرے

تبصرہ کریں