آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

حکومتی وفد کی صدر مملکت سے ملاقات میں اہم پیش رفت، ن لیگ اور پیپلزپارٹی بیان بازی روکنے پر تیار

admin بتاریخ 2025-10-09 06:51:12
27 مشاہدات
حکومتی وفد کی صدر مملکت سے ملاقات میں اہم پیش رفت، ن لیگ اور پیپلزپارٹی بیان بازی روکنے پر تیار

حکومتی وفد کی صدر مملکت سے ملاقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی بیان بازی روکنے  پر  رضامند ہوگئے۔

پنجاب حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان کشیدگی کم کرنے کےلیے مسلم لیگ ن اور  وفاقی حکومت کا وفد صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملنے زرداری ہاؤس نواب شاہ پہنچا۔

وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی شامل تھے۔ صدر زرداری سے ملاقات میں پنجاب اور سندھ حکومت کے درمیان حالیہ کشیدگی سے متعلق مختلف امور  زیر غور  آئے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومتی وفد سےکہا کہ  اپنی پارٹی کےلوگوں کوسمجھائیں، ہم نہیں چاہتےکہ معامالات خراب ہوں۔ ن لیگی کمیٹی کی جانب سے کہا گیا کہ پیپلز پارٹی کی طرف سے بھی بیان بازی بند ہونی چاہیے۔

ذرائع  نے بتایا کہ حکومتی وفد اور صدر مملکت کی ملاقات میں اتفاق ہوا کہ کسی بھی بڑے ایشو پر بات کرنے سے پہلے ایک دوسرےکاموقف سُناجائےگا۔

تبصرے

تبصرہ کریں