آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

ٹرمپ کے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران فلسطینی ریاست کے حق میں پوسٹر لہرانے پر 2 ارکان کو باہرنکال دیاگیا

admin بتاریخ 2025-10-14 07:46:43
41 مشاہدات
ٹرمپ کے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران فلسطینی ریاست کے حق میں پوسٹر لہرانے پر 2 ارکان کو باہرنکال دیاگیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اسرائیلی  پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران فلسطینی ریاست کی منظوری کے لیے آواز  اٹھانے  پر 2  ارکان پارلیمنٹ کو  ایوان  سے نکال دیا گیا۔ 

غزہ امن معاہدے کے تحت  اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنا خطاب  کچھ دیر کے لیے روکنا پڑا جب دو  ارکان پارلیمنٹ نے فلسطینی ریاست کے حق میں پوسٹر لہرائے۔

فلسطین کو منظور کرو کے صرف  پوسٹر لہرانے پر فوری طور سکیورٹی عملہ حرکت میں آیا اور دونوں ارکان پارلیمنٹ کو  باہر نکال دیا گیا، اس پر باقی ارکان پارلیمنٹ نے تالیاں بجائیں، جب کہ اسپیکر  نے ٹرمپ سے معذرت کی جس پر ٹرمپ نے ہنستے ہوئے سکیورٹی عملے کی تعریف کی جس پر  اسرائیلی پارلیمنٹ کے ارکان نے ایک بار پھر تالیوں کی گونج کے ساتھ 'ٹرمپ' کے نعرے لگائے۔

تبصرے

تبصرہ کریں