آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

سابق سی ای او پی آر سی ایل کی تنخواہ، مراعات میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کی انکوائری مکمل

admin بتاریخ 2025-10-15 07:40:37
23 مشاہدات
سابق سی ای او پی آر سی ایل کی تنخواہ، مراعات میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کی انکوائری مکمل

اسلام آباد: سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے پاکستان ری انشورنس کمپنی لمیٹڈ (پی آر سی ایل) کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کی متنازع تعیناتی اور ان کی تنخواہ میں بھاری اضافے کی انکوائری مکمل کر لی ہے، جس میں کمپنی کے بورڈ کو متعدد قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔

تحقیقات کے بعد ایس ای سی پی نے فیصلہ کیا ہے کہ بورڈ کے خلاف کارروائی کی جائے گی، جبکہ سی ای او کے معاوضے میں اضافے کا معاملہ وزارت تجارت کو بھیج دیا گیا ہے تاکہ وہ ایس ای او ایکٹ کے تحت مناسب کارروائی کر سکے۔ 

14 اکتوبر 2025 کو وزارتِ تجارت کو لکھے گئے خط میں ایس ای سی پی نے کہا کہ مذکورہ شخص کی بطور قائم مقام سی ای او تقرری کیلئے وفاقی حکومت اور نہ ہی کمیشن سے کوئی منظوری حاصل کی گئی۔

مزید کہا گیا کہ تقرری کے وقت سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر کے پاس مطلوبہ تجربہ بھی نہیں تھا، اس کے باوجود پی آر سی ایل بورڈ نے ان کیلئے ایک اضافی معاوضہ پیکج منظور کیا جو وفاقی حکومت کی منظور کردہ ایس پی پی ایس تھری (اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل) سے کہیں زیادہ تھا۔ 

ایس ای سی پی کی رپورٹ کے مطابق بورڈ نے بظاہر متعدد قانونی شقوں کو نظرانداز کیا، جن میں کمپنیز ایکٹ 2017، انشورنس آرڈیننس 2000، انشورنس کمپنیز (ساؤنڈ اینڈ پروُڈنٹ مینجمنٹ) ریگولیشنز 2012، اور پبلک سیکٹر کمپنیز (کارپوریٹ گورننس) رولز 2013 شامل ہیں۔  کمیشن نے متعلقہ افسران اور پی آر سی ایل کیخلاف عدالتی کارروائی کی سفارش کی ہے

تبصرے

تبصرہ کریں