آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

کراچی: سینٹرل جیل سے رہا ہونیوالا شخص کچھ دیر بعد جیل کے قریب ہی قتل

admin بتاریخ 2025-10-15 07:46:28
24 مشاہدات
کراچی: سینٹرل جیل سے رہا ہونیوالا شخص کچھ دیر بعد جیل کے قریب ہی قتل

کراچی میں  سینٹرل جیل سے رہائی پانے والے شخص کو کچھ دیر بعد ہی قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت امیر بخش کے نام سے ہوئی جسے سینٹرل جیل سے رہائی کے بعد جیل کے قریب ہی فائرنگ اور چھری کے وار کرکے قتل کیا گیا۔

پولیس کا کہناہے کہ مقتول کا آبائی تعلق لاڑکانہ سےتھا جس نے  پسند کی شادی کی تھی، امیربخش کی جیل سے رہائی کا مخالفین کو علم تھا اور وہ گھات لگائے بیٹھے تھے، امیر بخش جیسے ہی جیل سے باہرآیا تو چند قدم کے فاصلے پر اسے چھری کے وار سے قتل کردیا گیا۔

دوسری جانب  گڈاپ میں بنگلےسےنوجوان کی پھندالگی لاش ملی جس کی فوری شناخت نہیں ہوسکی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ معاملہ قتل ہے یا خودکشی، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں،لاش کے حوالے سے مزید  حقائق سامنےآنے  پر کارروائی ہوگ

تبصرے

تبصرہ کریں