آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

لاہور ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل، پاکستان کو جیت کیلئے 4 وکیٹں درکار

admin بتاریخ 2025-10-15 07:47:49
26 مشاہدات
لاہور ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل، پاکستان کو جیت کیلئے 4 وکیٹں درکار

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز جنوبی افریقا کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے، پروٹیز نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنا لیے ہیں۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے چوتھے دن کا آغاز جنوبی افریقا کے بیٹر ریان ریکلیٹن اور ٹونی ڈی ذوزی نے کیا لیکن ڈی ذوذی اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں بغیر کوئی اضافہ کیے شاہین شاہ آفریدی کا شکار ہو گئے۔

اس کے بعد نعمان علی نے پہلے ٹریسٹن اسٹبز اور پھر ڈیوڈبریوس کو آؤٹ کیا جبکہ ساجد خان نے جنوبی افریقا کے سیٹ بیٹر ریان ریکلیٹن کو 45 رنز پر کیچ آؤٹ کروا دیا۔

لاہور ٹیسٹ: جنوبی افریقا نے پاکستان کے 277 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 2 وکٹوں پر 51 رنز بنالیے

خیال رہے کہ کھیل کے تیسرے دن جنوبی افریقی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں کھانے کے وقفے سے پہلے ہی آؤٹ ہوگئی تھی اور پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں 378 رنز کے جواب میں 269 رنز بنا سکی تھی۔

پاکستان ٹیم نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز 109 رنز کی برتری سے کیا اور تیسرا دن مکمن بھی نہیں ہوا تھا کہ 167 پر ڈھیر ہوگئی اور یوں جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 277 کا ہدف ملا۔

جنوبی افریقی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں کھیل کے تیسرے دن کے اختتام تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 51 رنز بنا چکی تھی۔ کپتان ایڈن مارکرم 3 اور ویان ملڈر بغیر کوئی رن بنا ئے آؤٹ ہوئے تھ

تبصرے

تبصرہ کریں