آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

امریکاکے شدید دباؤ کے بعد بھارت نے روس سے تیل کی خریداری 50 فیصد کم کردی

admin بتاریخ 2025-10-17 07:16:22
27 مشاہدات
امریکاکے شدید دباؤ کے بعد بھارت نے روس سے تیل کی خریداری 50 فیصد کم کردی

امریکا کے شدید دباؤ  اور بھاری ٹیرف کے بعد بھارت نے روس سے تیل کی خریداری کم کردی۔

وائٹ ہاؤس حکام نے برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت نے روس سے تیل کی خریداری 50 فیصد کم کردی ہے۔

وائٹ ہاؤس حکام کا کہنا تھا کہ امریکا اور  بھارت کے درمیان تجارتی مذاکرات تعمیری اور  مفید رہے، مذاکرات کے نتیجے میں بھارتی ریفائنریوں نے روس سے تیل کی درآمدات میں پہلے ہی سے 50 فیصد کمی کردی ہیں۔

بھارت مستقبل میں مکمل طور  پر روس سے تیل کی خریدار ی روکےگا یا نہیں، اس حوالے سے امریکی حکام نے مزید تفصیلات سے  آگاہ نہیں کیا۔

تاہم برطانوی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بھارتی ریفائنریاں روسی تیل پر  انحصار ختم کرنے کی تیاری کر رہی ہیں اور  خریداری میں مرحلہ وار کمی دسمبر سے ممکن ہے۔

یاد رہےکہ گزشتہ روز امریکی صدر نے اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں روس سے تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرائی ہے

تبصرے

تبصرہ کریں