آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

پاکستانیوں کو افغانوں سے یک زبان ہوکرکہنا ہوگا بس اب بہت ہوگیا، سابق چیف آف جنرل اسٹاف

admin بتاریخ 2025-10-17 07:28:43
23 مشاہدات
پاکستانیوں کو افغانوں سے یک زبان ہوکرکہنا ہوگا بس اب بہت ہوگیا، سابق چیف آف جنرل اسٹاف

سابق چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید نے کہا ہے کہ ہمیں اب چاہیے کہ یک زبان ہوکر افغانوں سے کہیں کہ بس بہت ہوگیا۔ 

جیو نیوز کے مطابق جنرل ریٹائرڈ محمد سعید نے کہا ہے کہ افغان طالبان سمجھتے ہیں کہ پاکستانی معاشرہ اب تک اُن کے خلاف یک زبان نہیں ہے، ہمیں اب چاہیے کہ یک زبان ہوکر اُن سے کہیں کہ بس بہت ہوگیا۔ 

انہوں نے کہا کہ2021 کے بعد سے ریاستی، غیرریاستی اور سفارتی سطح پر پاکستان ہر طرح سے افغانستان سے بات چیت کرچکا ہے مگر اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ 1000 سے زائد حملوں میں 3 ہزار سے زائد شہادتیں ہوچکی ہیں۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک افغان مسائل کا حل نکلتا نظر نہیں آرہا ہے۔ 

تبصرے

تبصرہ کریں