آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

کروڑوں کے اثاثے، سوشل میڈیا پر شاہانہ زندگی کی نمائش، 20 سے زائد ٹیکس چوروں کی نشاندہی ہوگئی

admin بتاریخ 2025-10-20 07:21:17
30 مشاہدات
کروڑوں کے اثاثے، سوشل میڈیا پر شاہانہ زندگی کی نمائش، 20 سے زائد ٹیکس چوروں کی نشاندہی ہوگئی

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے لائف اسٹائل مانیٹرنگ سیل نے 20 سے زیادہ ایسے کیسز کا پتا لگایا ہے جو کروڑوں روپے کے اثاثوں، گاڑیوں اور کثرت سے بیرون ملک سفر کرنے اور سوشل میڈیا پر پرتعیش طرز زندگی کی نمائش کررہے ہیں لیکن اپنے جمع کرائے گئے انکم ٹیکس گوشواروں میں نہ ہونے کے برابر آمدنی یا اثاثے ظاہر کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، (ان کیسز میں) ایک ڈیجیٹل مواد بنانے والا اور ٹریول وِلاگر شامل ہے، اور ایف بی آر کو عوامی سطح پر دستیاب انسٹاگرام مواد کے ذریعے پتا چلا کہ یہ وِلاگر 2020 سے 2025 کے مالی سالوں کے دوران کثرت سے پرتعیش بین الاقوامی سفر میں مصروف رہا۔

2020 میں، اس نے سیشلز (ایک استوائی جزیرے کی چھٹیوں کے لیے مشہور مقام) کا سفر کیا، لیکن 2021 میں کوئی بین الاقوامی سفر ریکارڈ نہیں کیا گیا (جس کی وجہ غالباً کووڈ19 کی پابندیاں تھیں۔)۔ 2022 میں، اس شخص نے متعدد سفر کیے تھے، جن میں متحدہ عرب امارات (دبئی)، فلپائن، اسپین، اور نیدرلینڈز شامل ہیں۔

مالی سال 2023 میں، اس شخص نے ترکیہ، برطانیہ، مالدیپ اور جارجیا کا سفر کیا۔ 2024 میں، اس شخص نے یورپ اور مشرق وسطیٰ کے وسیع دورے کیے، جن میں سعودی عرب (متعدد دورے، جو غالباً حج/عمرہ یا کسی تقریب کے لیے تھے)، کروشیا، اٹلی، پرتگال، ہنگری، فرانس، بیلجیئم (جہاں ٹومارو لینڈ میوزک فیسٹیول میں شرکت کی) اور سوئٹزرلینڈ شامل ہیں۔ 2025 کے اس حصے میں، اس شخص نے اپنے کثرت سے سفر کو جاری رکھا اور سویڈن، ڈنمارک، یونان، سعودی عرب، فرانس، آسٹریا، اور چیک ریپبلک کے دورے کیے۔

تبصرے

تبصرہ کریں