آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

پاکستان نے پہلی بار ورلڈ شیفس ایشیا پریذیڈنٹس فورم کی میزبانی جیت لی

admin بتاریخ 2025-10-20 07:36:09
27 مشاہدات
پاکستان نے پہلی بار ورلڈ شیفس ایشیا پریذیڈنٹس فورم کی میزبانی جیت لی

سلام آباد: پاکستان نے ورلڈ شیفس ایشیا پریذیڈنٹس فورم 2026 کی میزبانی جیت لی۔ 

جیو نیوز کے مطابق  چین کے شہر شوجو میں ہونے والے ورلڈ شیفس فورم 2025 میں  پاکستان نے ورلڈ شیفس ایشیا پریذیڈنٹس فورم 2026 کی میزبانی کا اعزاز حاصل کر لیا۔

 یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر کسی عالمی شیف فورم کی میزبانی کا موقع ملا ہے اور  پاکستان اکتوبر 2026 میں پہلی بار ورلڈ شیفس ایشیا فورم کی میزبانی کرے گا جس کی تقریب اسلام آباد اور لاہور میں ہوگی۔ 

پاکستان کی نمائندگی شیفس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے فاؤنڈر صدر احمد شفیق نے کی جہاں پاکستان اور ملائیشیا کےدرمیان میزبانی کےلیےمقابلہ پاکستان نے21 میں سے13ووٹ حاصل کرکےجیت لیا۔ 

تبصرے

تبصرہ کریں