آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

اسلام آباد ہائیکورٹ: این سی سی آئی اےکے ڈپٹی ڈائریکٹر کو 3 دن میں بازیاب کرانے کا حکم

admin بتاریخ 2025-10-20 07:47:01
33 مشاہدات
اسلام آباد ہائیکورٹ: این سی سی آئی اےکے ڈپٹی ڈائریکٹر کو 3 دن میں بازیاب کرانے کا حکم

سلام آباد ہائیکورٹ نے این سی سی آئی اےکے مغوی ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان کی بازیابی کے لیے  پولیس کو 3 دن کی مہلت دے دی۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے مغوی کی اہلیہ روزینہ عثمان کی درخواست پر سماعت کی جس دوران درخواست گزار اہلیہ روزینہ عثمان کی جانب سے راجہ رضوان عباسی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران وکیل  رضوان عباسی نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ پٹیشنر کہاں ہیں، خدشہ ہے کہ کہیں انہیں بھی نہ اٹھا لیا گیا ہو،  پٹیشنر نےمجھے فون کرکے کہا کہ ان پر پٹیشن واپس لینے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

وکیل رضوان عباسی نے عدالت کو بتایا کہ پٹیشنر کےشوہر اہم کیسز پر کام کررہے تھے جنہیں وائٹ کار میں اغوا کرلیا گیا، اب پٹیشنر کا فون بھی آف جارہا ہے اور ان سے رابطہ نہیں، ڈائریکٹر این سی سی آئی اے اور آئی جی اسلام آباد کو طلب کیا جائے۔ 

تبصرے

تبصرہ کریں