آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

ایمیزون کی کلاؤڈ سروسز میں بڑی خرابی، سینکڑوں ویب سائٹس اچانک بند، لاکھوں صارفین متاثر

admin بتاریخ 2025-10-21 06:16:45
26 مشاہدات
ایمیزون کی کلاؤڈ سروسز میں بڑی خرابی، سینکڑوں ویب سائٹس اچانک بند، لاکھوں صارفین متاثر

نیا کی سب سے بڑی کلاؤڈ کمپیوٹنگ کمپنی  ایمیزون ویب سروسز کو  بڑی تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑ ا جس کے باعث دنیا بھر میں سینکڑوں ویب سائٹس اچانک بند ہو گئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  یہ خرابی ایمیزون ویب سروسز کے ایک اندرونی سسٹم میں پیدا ہوئی جو نیٹ ورک لوڈ بیلنسنگ کے نظام کی نگرانی کرتا ہے۔

تاہم اس خرابی کے باعث دنیا بھر میں  ای کامرس اور گیمنگ پلیٹ فارمز سمیت سینکڑوں  آن لائن سروسز متاثر ہوئیں۔ چیٹ جی پی ٹی، اسنیپ چیٹ،زوم،  روبلوکس، سگنل اور ڈوولنگو بھی متاثر ہونے والے پلیٹ فارمز میں شامل ہیں۔

انٹرنیٹ بندش کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق اس خرابی سے دنیا بھر میں ایک ہزار سے زائد کمپنیاں متاثر ہوئیں جبکہ امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا سمیت مختلف ممالک سے لاکھوں صارفین نے سروس بندش کی شکایات درج کرائیں۔

تبصرے

تبصرہ کریں