آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

بھارت روس سے مزید تیل نہیں خریدے گا: امریکی صدر نے واضح کردیا

admin بتاریخ 2025-10-22 07:41:50
26 مشاہدات
بھارت روس سے مزید تیل نہیں خریدے گا: امریکی صدر نے واضح کردیا

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت نے روس سے تیل کی خریداری میں نمایاں کمی کی ہے اور  مستقبل میں مزید کمی کا ارادہ رکھتا ہے۔

ٹرمپ نے اوول آفس میں صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ ان کی بھارتی وزیراعظم مودی سے گفتگو ہوئی ہے جس میں خطے کی صورتحال اور روس یوکرین جنگ پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت روس سے مزید تیل نہیں خریدے گا،  بھارت نے تیل کی درآمد میں کمی کی ہے  اور  مزید کمی  کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ جلد از جلد روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں تاکہ خطے میں امن و استحکام بحال ہو سکے۔

تبصرے

تبصرہ کریں