آپ کی ویب سائٹ
WhatsApp पर संपर्क करें
تلاش

بلوچستان سے افغان مہاجرین کے انخلا کے اثرات کوئٹہ میں پراپرٹی کی قیمتوں پر پڑنے لگے

admin بتاریخ 2025-10-22 07:43:09
26 مشاہدات
بلوچستان سے افغان مہاجرین کے انخلا کے اثرات کوئٹہ میں پراپرٹی کی قیمتوں پر پڑنے لگے

کوئٹہ سے افغان مہاجرین کے انخلا کے اثرات شہر کی پراپرٹی مارکیٹ پر نمایاں ہونے لگے۔

کوئٹہ کے نواحی علاقوں مشرقی بائی پاس، سیٹلائٹ ٹاؤن، نواکلی اور پشتون آبادمیں افغان مہاجرین کی بڑی تعداد گزشتہ 4 دہائیوں سے مکانات خرید کر مقیم تھی۔

تاہم وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے فیصلے کے بعد افغان مہاجرین مکانات فروخت کرکے واپس لوٹ رہے ہیں۔

جن علاقوں میں افغان مہاجرین زیادہ آباد تھے وہاں پراپرٹی کی قیمتیں 70 سے 80 فیصد گرگئی ہیں تاہم  مشرقی بائی پاس، سریاب روڈ، خروٹ آباد، پشتون آباد میں پراپرٹی کے ریٹ پر 80 سے 90 فیصد اثر  پڑا ہے۔

دوسری جانب پراپرٹی کے کاروبار سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے وسطی حصے میں پراپرٹی کی قیمت کم تو نہیں ہوئی لیکن خرید و فروخت نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے جس کے باعث پراپرٹی ڈیلرز  شدید پریشانی کا شکار  ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے پراپرٹی سیکٹر کے ٹیکسوں میں نرمی اور ریلیف پیکیج نہ دیا تو کوئٹہ میں یہ شعبہ مکمل طور پر جمود کا شکار ہو سکتا ہے جس کے اثرات شہر کی مجموعی معیشت پر بھی پڑیں گے۔

تبصرے

تبصرہ کریں